بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کے خلاف درخواست۔ سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے دیکھیں گے یہ آرڈ قانون کے مطابق یا،،ماورائے قانون ہے۔ پیمرا نوٹی فکیشن اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلے کی کاپی طلب کر لی۔
بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی کے خلاف شہری نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔عدالت نے دریافت کیا جس نوٹی فکیشن اور آرڈر کو چیلنج کیا ہے،،وہ کہاں ہے ۔ درخواست گزار نے کہا اس وقت تو نہیں ہے،،لیکن پیش کردیں گے۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہم دیکھناچاہتے ہیں،، یہ آرڈ قانون کے مطابق ،، یاماورائے قانون ہے۔عدالت نے درخواست پر سماعت مزید تین ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،سیکریٹری قانون ، سیکریٹری انفارمیشن اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے ہمشہ غریب اور متوسطہ طبقے کی بات کی ہے۔ انہوں نے مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کیا ۔ غریب اور متوسط طبقے کے لیے فلاحی کام بھی کیے ۔ بانی اکیو ایم پر پاکستان اور بیرون ملک اشتعال انگیز تقاریر کا ایک بھی مقدمہ ثابت نہیں ہوا ۔بانی ایم کیو ایم اپنی بائیس اگست دوہزار سولہ کی تقریر پر معافی مانگ چکے ہیں۔ بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔