سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک
سفر کی اجازت دے دی۔۔
سندھ ہائی کورٹ میں فریال
تالپور کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے دلائل دیئے کہ جعلی
اکاونٹس ریفرنس کے باعث فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
شاہدخاقان عباسی اور دیگر رہنماوں کے خلاف اربوں روپے کے کیسز ہیں۔ انہیں بھی بیرون
ملک سفر کی اجازت دی جاتی ہے۔فریال تالپور پر صرف تین کروڑ روپے کا الزام ہے۔نیب نے کہا کہ فریال تالپور
کا نام ای سی ایل میں شامل ہے، تاہم تیمار
داری کےلیے ایک بار ضمانت جمع کراکے جانے
پر اعتراض نہیں۔ عدالت نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا
اظہار کیا۔عدالت نے پچیس لاکھ روپے
زرضمانت کے عوض فریال تالپور کو بیمار بیٹی
سے ملنے کے لئے برطانیہ جانے کی اجازت دے
دی۔۔