کراچی کے علا قے لانڈھی میں معمولی بات پر ہونے والا جھگڑا دو گروپوں کے درمیان خطرناک تصادم کا سبب بن گیا

عمران عمران

کراچی کے علا قے لانڈھی میں معمولی   بات پر ہونے والا جھگڑا  دو گروپوں کے درمیان خطرناک تصادم کا سبب بن گیا

کراچی کے علا قے لانڈھی میں معمولی   بات پر ہونے والا جھگڑا  دو گروپوں کے درمیان خطرناک تصادم کا سبب بن گیا ۔۔۔مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی چائے  کے ہوٹلوں پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی، پولیس کی ھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا 

کراچی کے علا قے لانڈھی نمبر 3 میں نوجوانوں نے رکشہ ڈرائیور کو غلط انداز مین رکشہ چلانے سے روکا تو جھگڑا ہوا اور شدت اختیار کرتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان تصادم کا سبب بن  گیا،مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر ڈنڈے اور لاٹھیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے مین چار افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔پولیس کی بھاری نفری تصادم کی اطلاع پر موقع پر پہنچی اور کشیدگی پر قابو پایا۔۔۔اس دوران مشتعل افراد نے چائے ہوٹل پر بھی دھاوا بولا اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ رکشہ اور دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا،پولیس حکام کے مطابق جھگڑے  اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد پولیس کے پہنچنے پر فرار ہوگئے۔۔۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ جھگڑے کو لسانی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ،پولیس   نے ہنگامہ آرائی مین ملوث افراد کے خلاف مقدمہ  درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔