فردوس شمیم نقوی

نزاہت خان نزاہت خان

 فردوس شمیم نقوی

 تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی   فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ  جامشورو لائن پر  گیارہ سو میگاواٹ کا  منصوبہ  جولائی میں کام شروع کردے گا۔ ہمیں  کے الیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی کے ٹیکسز کی وصولی قبول نہیں ہے

  فردوس شمیم نقوی  سمیت تحریک انصاف  کے دیگر ارکان سندھ اسمبلی نے کے الیکٹرک  کےسی ای او مونس علوی سے ملاقات کی ۔

میڈیا سے  گفتگو   میں  فردوس شمیم نقوی کاکہنا تھا کہ ایک سال قبل لوڈ شیڈنگ سے  برا حال تھا۔کے الیکٹرک سے بات  کے بعد معاملات حل ہوئے۔جامشورو لائن پر چھ سو میگاواٹ  سے بڑھا کر گیارہ سو میگاواٹ کا منصوبہ مکمل ہوچکا،، جو جولائی میں کام کرنے لگے گا۔

 جو زیادہ سے زیادہ لوڈ ڈیوائن آئی ہے وہ3600میگا واٹ آئی ہے اس کے ناطے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ7 سے8 فیصد گروتھ بھی رہی تو اس میں سودوسو سے ڈھائی سو میگاواٹ بجلی ڈیوائن بھی ہوئی

انہوں نے کہا کہ  دو ہزار چوبیس میں علاقے کی سطح پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ہمیں  کے الیکٹرک کے ذریعے کے ایم سی کے ٹیکسز کی وصولی قبول نہیں ہے ۔

نہ ہمیں یہ سیاسی طور پر قبول ہے اور نہ یہ کےالیکٹرک کے  جوایگریمنٹس ہورہے ہیں ان میں   یہ لانا دچاہئےاس سے ہماری نیگوسیئشن کے الیکٹرک اور چائینز کے ساتھ ایفکٹ ہوگی اور کمرشل پرپز کے لیے اسکو اینٹرٹین کرنا مناسب نہیں ہے

فردوس شمیم نقوی  کاکہناتھا کہ چار سو میگاواٹ  کا ایک اور پلانٹ جس پر کام جاری ہے ،،وہ نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔