پاکستان اب آسمانی بجلی گرنے کا ڈیٹا جمع کیا جاسکے گا۔کراچی میں پہلا
لائٹننگ ڈیٹیکٹر جنوری 2024 کے اوائل میں نصب کردیا جائے گا۔محکمہ موسمیات نے چین
کے تعاون سے پاکستان میں آسمانی بجلی کی پیش گوئی کرنے والے چار ڈیٹیکٹرز مختلف
شہروں میں نصب کردئیے ہیں۔
پاکستان میں آسمانی بجلی کی پیش گوئی ممکن ہوسکے گی۔ بجلی گرنے کے واقعات
کا ڈیٹا بھی جمع ہوپائے گا۔
چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دئیے گئے 25 ڈیٹیکٹرز میں سے پہلے 4
ڈیٹیکٹرز پشاور، لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب بھی کردئیے گئے ہیں
کراچی سمیت دیہی سندھ میں 6 لائٹنگ ڈیٹیکٹرز نصب کرنے کا آغاز جنوری 2024
سے ہوگا۔ ڈیٹیکٹر ممکنہ طور پر محکمہ موسمیات کی چھت پر نصب کیا جائے گا۔
سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں بیک وقت شارٹ اور لانگ رینج ڈیٹیکٹرز
نصب کیے جائیں گے۔ حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے اگلے دو سے تین سال بعد تھرپارکر اور
عمر کوٹ سمیت مختلف اضلاع کو آسمانی بجلی کی بروقت اطلاع ممکن ہوسکے گی۔
چین کی جانب سے تحفے میں ڈئیے گئے آلات انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرکل انجینئرنگ
چائینیز اکیڈمی آف سائنسز نے تیار کیے ہیں۔ ان کی مالیت 28 کروڑ سے زائد ہے۔