ترجمان سندھ حکومت مرتضی
وہاب کا کہنا ہے کورونا کیسز کی شرح گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چھ فیصد تک
پہنچ گئی ہے۔ اومنی کرون ویرینٹ سے
بچے کا واحد حل ماسک کا استعمال اور ویکسی
نیشن ہے۔ سخت اقدام نہیں اٹھانا چاہتے۔ شہری خود احتیاط کریں۔ صحت کارڈ اے ٹی ایمز کو نوازنے کا نیا طریقہ قرار دے دیا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی
وہاب کا کہنا ہے کورونا کیسز کی شرح تیزی سے
بڑھ رہی ہے۔ ایک ماہ پہلے ایک فیصد
سے بھی کم شرح گزشتہ 24 گھنٹے میں 6 فیصد
پر آگئی۔
پریس کانفرنس میں کہا کہ
اومی کورون ویرینٹ سے بچنے کامؤثر ترین طریقہ ماسک اور ویکسی نیشن ہے۔ سخت اقدام
نہیں اٹھانا چاہتے،، شہری اپنے طور
پر احتیاط برتیں۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ
صحت کارڈ جاری کرنا اعترافِ جرم ہے کہ یہ سرکاری اسپتال نہیں چلا سکتے۔
اپنے اے ٹی ایمز کو نوازنے کے لئے نیا طریقہ نکالا گیا ہے۔
سرکاری اسپتال کو پیسے دےکر امپروو کرسکتے ہیں اُس سے لوگوں کا فائدہ
ہوگا۔اپنے دوست یار اے ٹی ایمز ہیں جن کے پرائیوٹ اسپتال ہیں اُن کو تو پیسے نہیں
ملیں گے تو آپ نے سرکاری فنڈزکو پرائیوٹ سیکٹرزکو دینے کا نیاطریقہ نکالا
انہوں نے کہا کہ سندھ کے
اسپتالوں میں 52 فیصد مقامی جبکہ 48 فیصد
افراد دیگر صوبوں سے آکر علاج کراتے ہیں۔