کراچی فیڈرل بی ایریا میں پولیس اہلکار اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے راہگیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

صبانور صبانور

کراچی فیڈرل بی ایریا میں پولیس اہلکار اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ  کی  زد میں آکر جاں بحق ہونے والے راہگیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی فیڈرل بی ایریا میں پولیس اہلکار اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ  کی  زد میں آکر جاں بحق ہونے والے راہگیر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔۔۔راہگیر سلیمان ہیسکول کمپنی میں آئی ٹی منیجر تھا  اور  پانی کا کین بھروانے گھر سے نکلا تھا کہ گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔۔

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 14 میں  گذشتہ شب  ہیئر سیلون میں ڈکیتی کے دوران پیش آئے واقعے کا مقدمہ زخمی پولیس اہلکار کی مدعیت میں  درج کرلیا گیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ جوہر آباد میں درج کیا گیا ہے  جس کے مطابق ہیئر سیلون میں موجود پولیس اہلکار  اور   واردات کے لئے آئے  ڈاکؤوں   میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور اس دوران 45سالہ  راہگیر  محمد سلیمان ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہوگئے تھے،پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا راہگیر واٹر فلٹر پلانٹ پر پانی کا کین بھروانے آیا تھا،مقتول  ہیسکول کمپنی میں بطور منیجر آئی ٹی ملازم اور بلاک 14 کا ہی رہائشی تھا ، جاں بحق ہونے والے راہگیر کی نمازجنازہ فیڈرل بی ایریا  کی  مقامی  مسجد میں ادئیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔۔۔