انٹربینک
میں ڈالر تاریخ کی نئی سطح ایک سو ستر روپے اڑتالیس پیسے پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے ہینڈریڈ انڈیکس میں نوسو آٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
روپے
کے مقابلے میں ڈالر دن بدن توانا ہوتا جارہا ہے۔ آج بھی انٹربینک میں ڈالر اکیاون پیسے
مہنگا ہوکر ایک سو ستر روپے کی سطح
عبور کرگیا۔اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر
تاریخ کی نئی سطح ایک سو ستر روپے اڑتالیس پیسے
پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ساڑے چار ماہ میں انٹربینک میں ڈالر
اٹھارہ روپے تیرہ پیسے مہنگاہوچکاہے ۔ سات
مئی دوہزار اکیس کو انٹر بینک میں ڈالر ایک
سو باون روپے اٹھائیس پیسے پر تھا۔ دوسر ی
جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں ہے۔ آج اسٹاک مارکیٹ
کا ہینڈریڈ انڈیکس نوسو آٹھ پوائنٹس کی کمی سے چوالیس ہزار تین سو چھیاسٹھ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر
ہینڈریڈ انڈیکس بارہ سو نوے پوائنٹس
تک گرگیا۔