پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ۔۔ لیکن کیا نتیجہ نکلا

عمران عمران

 پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم  کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ۔۔ لیکن کیا نتیجہ  نکلا

 

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے ایم کیوایم وفد کی زرداری ہاؤس آمد

، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ایم کیوایم رہنما عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر اور جاوید حنیف نے ملاقات کی ،ایم کیوایم وفد نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔

صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیوایم وفد کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا  صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضی وہاب اور رخسانہ بنگش ملاقات میں موجود تھے۔

 

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم  کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ۔۔ لیکن کیا نتیجہ  نکلا ۔۔ طے شدہ معاملات کر تحریری معاہدے سے قبل دونوں جماعتوں کی قیادت لب سی لیئے ہیں ۔۔عامر خان کہتے ہیں فی الحال حکومتی اتحاد چھوڑنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔

اسلام آبام کے زرداری ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں کیا طے ہوا ہے؟ دونوں جماعتوں کے قائدین  نے تحریری معاہدے سے قبل میڈیا سے بات نہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خا ن کا کہنا ہے فی الحال حکومتی اتحاد چھوڑنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے چہرہ نیوز سے بات کرتے  کہا ہے کہ ہم بلدیاتی معاملات پر ایم کیو ایم کے موقف کو تسلیم کررہے ہیں۔ہم پہلے ہی سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی قانون میں کی جانے والی ترامیم پر کام کر رہے ہیں۔