کراچی میں انچولی سوسائٹی سے خیر پور جانے والی
زائرین کی بس نوری آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں بس کلینر اور چار
مسافر جاں بحق ہوئے،،، جن میں باپ
بیٹا بھی شامل تھے۔
یہ مناظر اس تباہ حال مسافر بس کے ہیں جو منگل کی
شب کراچی کے علا قے انچولی سوسائٹی سے
زائرین کو خیر پور لے جانے کے لئے روانہ تو ہوئی مگر منزل تک نہ پہنچ سکی۔۔۔مسافر
بس نوری آباد کے قریب ٹریلر سے جا ٹکرائی۔ خوفناک حادثے میں بس میں سوار پانچ
افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 20سے زائد
زخمی ہوگئے
بس حادثہ کراچی انچولی سوسائٹی کے رہائشی تین
خاندان سوگوار کر گیا۔ واقعے میں
لقمہ اجل بننے والوں میں باپ سید عباس اور
بیٹے علی بلال کے علاوہ میڈیکل اسٹور کا
ملازم نوجوان شبیہ اور اسکاؤٹس سے وابستہ نوجوان سہیل شامل ہیں۔میتیں کراچی پہنچیں
تو انچولی سوسائٹی کی فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی
میرے بھائی تھے میرا بھتیجا تھا سارے ہی لوگ
اپنے تھے عزیزواقارب تھے ان میں زخمیوں کی
تعداد بیس، بائیس ہے
ہمارا گورنمنٹ سے سندھ حکومت سے یہ مطالبہ ہے اپیل ہے ہم سب کی مدد کی
جائے ہمیں اکیلا نہ چھوڑا جائے مہربانی کرو
اسکاؤٹس سے وابستہ نوجوان سہیل کی موت پر ساتھی
بھی غمگین ہیں۔کہتے ہیں سہیل نے چہلم کے
جلوس میں ساتھ ڈیوٹی کی تھی۔کچھ دیر بعد اس کی موت کی خبر ملی۔
ہمارے ساتھ ہی ڈیوٹی دیتا تھا وہ اور ڈیوٹی دے کر ہی گیا تھا اور کچھ دیر بعد خبر آئی کہ اب وہ نہیں رہا
پولیس کے مطابق بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ حادثہ
بس ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث اوورٹیک کی کوشش کے دوران پیش آیا ۔ حادثے میں بس
کا کلینر دلشاد بھی جان سے گیا جس کا تعلق میر پور خاص سے تھا۔پولیس نے بس ڈرائیور
کی تلاش شروع کردی ہے۔