برساتی نالوں کی صفائی تاحال سست روی کا شکار


برساتی نالوں کی صفائی تاحال سست روی کا شکار

حکومت سندھ کا دعویٰ ہے کہ کراچی کے بڑے برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے لیکن تین سو سے زائد چھوٹے برساتی نالوں کی صفائی اور تعمیر نو کا کام تاحال سست روی کا شکار ہے ۔

کراچی میں گزشتہ سال اگست میں ہونے والی مون سون بارشوں نے حکومتوں کو برساتی نالوں کی بحالی کی منصوبہ بندی کرنے پر مجبور تو کیا ۔۔ لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود بارش سے پہلے نالوں کو بحال کرنے کا کام مکمل نہیں ہو سکا ہے

ایک سال بعد پھر بارشیں کا موسم سر پر ہے اور اڑتیس بڑے نالوں کی طرح تین سو پچاس سے زائد چھوٹے نالوں کی صفائی اور ان کی تعمیر نو کا کام بھی سست روی کا شکار ہے

کراچی میں بارش ہلکی ہو یا تیز ۔۔ مرکزی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی ایک بڑی وجہ برساتی نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونا ہے