سندھ کابینہ نے ڈھائی سو ڈیزل
ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری د ے دی۔ میڈیکل کالجزمیں داخلےکےلیےمطلوبہ پرسنٹیج پینسٹھ فیصد سے کم کر کے پچاس فیصد کرنے کا فیصلہ۔ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور تھیلیسیمیا اینڈ ہیموگلوبینوپیتھی فاؤنڈیشن
قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا۔
۔اجلاس میں میڈیکل کالجزمیں داخلے کے لئے
مطلوبہ پرسنٹیج پینسٹھ فیصد سے کم کر کے
پچاس فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر
صحت عذرا پیچوہو نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال سرکاری میڈیکل کالجز کی 492 نشستیں
خالی رہیں۔ یہی صورتحال رہی تو اگلے پانچ
سال میں دس ہزار ڈاکٹروں کی کمی ہوگی۔
850مریضوں پر ایک ڈاکٹرہونا چاہئے ہمارے یہاں 3ہزار 5سو مریضوں پر
ایک ڈاکٹر ہے
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ یکم دسمبر 2021 سے قبل
بلدیاتی قانون میں ترمیم کرکے الیکشن کمیشن
کو دینا تھا۔اپوزیشن کے اعتراضات پر بات کے لئے تیار ہیں۔
اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ لوکل ورنمنٹ کے نمائندوں کے پاس اختیارات
ہونے چاہئیں ان کا رول واٹر بورڈ،سولڈویسٹ
اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہوناچاہئے تو اُس کے لیے اُن اداروں کےقانون
میں ترمیم کرنا پڑےگی
کابینہ نے ڈھائی سو ڈیزل
ہائبرڈ بسز خریدنے کی منظوری د ے دی۔ یہ بسیں سندھ انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بس سروس
پروجیکٹ کے تحت چلیں گی۔ اجلاس میں بتایا
گیا کہ سپریم کورٹ نے شادی سے پہلے فیملی پلاننگ کی مشاورت نکاح کی رجسٹریشن کیلئے
ضروری قرار دی ہے۔کابینہ نے سندھ ری پروڈکٹیو ہیلتھ کیئر رائٹس ایکٹ دو ہزار انیس
میں ترمیم منظور کر کے صوبائی اسمبلی میں بھیجنے کی بھی منظوری دی ۔ اجلاس میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی سروس اور تھیلیسیمیا اینڈ ہیموگلوبینوپیتھی فاؤنڈیشن
قائم کرنے کی منظوری د ے دی ۔