نیٹو چیف اسٹولن برگ نے کہاہےکہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز
رہےاور ایٹمی جنگ میں جیت کسی کی بھی نہیں ہوتی۔
ان کا کہناتھاکہ یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کا اجلاس آج ہو گا، یوکرین کی رکنیت
نیٹو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر نہیں، نیٹو یوکرین کی حمایت کرتاہےلیکن جنگ کا
حصہ نہیں اور اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے نیٹو چیف کی روس کی
حمایت پر چین اور بیلاروس پر تنقید ، امید کرتاہوں کہ نیٹو ممالک چین کو اس کی ذمہ
داریاں یاد دلائیں گے، نیٹو سربراہ کا کہناتھاکہ یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے
حملہ کیا گیا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی