دنیائے کرکٹ کا جگمگاتا ستارہ بننےکے آرزومند نوجوان کی زندگی کی اننگ مختصر نکلی

عرفان علی عرفان علی

دنیائے کرکٹ  کا جگمگاتا ستارہ بننےکے آرزومند  نوجوان  کی زندگی کی اننگ مختصر نکلی

دنیائے کرکٹ  کا جگمگاتا ستارہ بننےکے آرزومند  نوجوان  کی زندگی کی اننگ مختصر نکلی۔۔ کراچی اورنگی ٹاون کے رہائشی نوجوان کاشف انصاری کاکرکٹ سے جنون کی حد تک لگاو ،،موت کی وجہ بن گیا۔ 

سات نمبر کی جرسی پہن کر کرکٹ میں اپنی صلاحیت دکھانے والے کا زندگی نے ساتھ  چھوڑ دیا۔۔۔ اورنگی ٹاون کا یہ خوبرو نوجوان کاشف انصاری   کرکٹ سے اپنا جنون اور لگاو دکھانے کے لئے ہفتے کی شب گھر سے تو نکلا مگر واپس نہ لوٹ سکا۔ اورنگی ٹاون قذافی روڈ پر  کھیلے گئے نائٹ کرکٹ میچ میں  فیلڈنگ کے دوران کاشف گیند پر ایسا لپکا کہ سڑک پر اپنی جانب تیزی سے آتارکشہ نہ دیکھ سکا۔

 دماغ پر ہٹ ہوئی تھی ڈیمج ہوا تھا یہ آپریٹ ہوا پھر ایک اور آپریٹ ہوا اُس کے دماغ کا۔ کنڈیشن سنبھلی نہیں پھر ڈاکٹروں نے بول دیاتھا بہتری کی طرف جارہاہےلیکن کلیئر نہیں ہوا

دوست کہتے ہیں کہ کاشف   کا کرکٹ میں ٹیلنٹ غیر معمولی تھا اور اس ہی وجہ سے وہ اپنی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی تھا۔

کرکٹ سے بہت لگاوتھاتین سال سے ہماری ٹیم کا کپتان تھا پرفارمنس بھی بہت اچھی تھی

لاڈلے جوان بیٹے کی موت کا صدمہ جھیلنے والے عبد الحئی انصاری بھی رُندھی آواز میں حکمرانوں سے فریاد کرتےہیں کہ  نوجوانوں کو کھیل کی میدان فراہم کئے جائیں تاکہ کسی اور کا لعل اس طرح نہ بچھڑ جائے

میں یہ ہی چاہتا ہوں کوئی گراونڈ بنادیں تاکہ مجبوری میں کو ئی سڑک پر نہ کھیلے کسی اور کا بچہ اس طرح سے نہ جائے

والدین اور چھ بڑے بہن بھائیوں کی آنکھ کا تارا منوں مٹی تلے جاسویا،غمزدہ لواحقین اور ساتھی مطالبہ کرتے ہیں اورنگی ٹاون میں ایک کرکٹ گراونڈ تعمیر کرکے کاشف انصاری کے نام سے منسوب کیا جائے