جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو درپیش خطرات کے مقابلے کے لیے اسلامی ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر جے یو آئی کے زیرِ اہتمام وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ایران کمزور ہوا تو اسرائیل پاکستان کے دروازے تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا پر قبضے کی سازشیں کی جا رہی ہیں اور حرمین شریفین بھی دشمن کی نظروں میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر مشترکہ دفاعی قوت بنائیں۔مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ جے یو آئی بائیس مئی کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی جبکہ چار جون کو پشین بلوچستان میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔