نواب شاہ کی شادی شدہ خاتون شوہر کے مظالم سے تنگ آکر کوٹ غلام محمد پہنچ گئی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

نواب شاہ کی شادی شدہ خاتون شوہر کے مظالم سے تنگ آکر کوٹ غلام محمد پہنچ گئی

نواب شاہ کی شادی شدہ خاتون شوہر کے مظالم سے تنگ آکر کوٹ غلام محمد پہنچ گئی -


شوہر نے مجھے طلاق دی ہے مجھ پر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا- عظمیٰ کھوسو
میرپورخاص  نواب شاہ کی رہائشی دو بچوں کی ماں عظمیٰ کھوسو اپنے شوہر عبدالمجید کے مظالم سے تنگ آکر کوٹ غلام محمد میں اپنے رشتہ داروں کے پاس پناہ لی-

عظمیٰ کھوسو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا شوہر چھوٹی چھوٹی باتوں پر مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس نے مجھے طلاق بھی دے دی ہے-دو ماہ قبل میرے شوہر نے میرے اوپر سخت تشدد کرکے مجھے بچوں سمیت گھر سے نکال دیا اور اس کے بعد میں کوٹ غلام محمد میں رشتہ داروں کے کے پاس پناھ لی۔


میرے بھائی عبدالوہاب نے میرے رشتہ داروں پر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا جس میں کوئی صداقت نہیں ہے اس کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کسی نے بھی اغواء نہیں کیا۔ میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے


میں شرعی طور پر اس کے ساتھ نہیں رہ سکتی-


میں نے خلاء کے لیے کوٹ غلام محمد کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہوا ہے اور حیدرآباد ہائیکورٹ میں درخواست دے دی ہے اور معزز عدالت نے پیٹیشنر عظمیٰ کھوسو کو پروٹیکشن جاری کرتے ہوئے دونوں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 مئی 2024 کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے -