انسدادہشتگری کی عدالت میں پولیس مقابلہ اورموٹرسائیکل چوری کرنےکےخلاف مقدمےکی
سماعت کےدوران ملزموں کومقدمےکی نقول
فراہم کردی گئیں۔۔۔ عدالت نےآئندہ سماعت
پر ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی ہدایت بھی دی۔۔۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس مقابلہ اور موٹر سائیکل چوری کرنے
کے خلاف مقدمہ کی سماعت کےموقع پر ملزموں کو مقدمہ کی نقول فراہم کردی گئی۔۔۔عدالت
نے آئندہ سماعت پر ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی ہدایت بھی کردی۔۔۔آئندہ سماعت
پر تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔مقدمہ میں نامزد تمام
دس ملزموں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔۔۔ملزموں کے خلاف مقدمہ دس ماہ قبل درج ہوا
تھا۔۔۔اے وی ایل سی پولیس کی جانب سے
مقدمہ کا اندارج کیا گیا تھا۔۔۔پولیس کادعویٰ ہےکہ ملزموں کا گروپ موٹر سائیکل چوری
کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔۔۔ملزموں کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں
برآمد کی گئی تھی۔۔۔مقدمہ کی سماعت سولہ
اکتوبر تک کے لئیے ملتوی کردی گئی ہے۔۔۔