کراچی میں اسٹریٹ کرمنلزنےایک اور خاندان اجاڑ دیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلزنےایک اور خاندان اجاڑ دیا۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلزنےایک اور خاندان اجاڑ دیا۔

سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب پکنک منانے کے لئے جانے والا نوجوان مبینہ طور پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ،

 مقتول جنید ایک بیٹے کا باپ  تھااور گھاس منڈی میں لکڑی کا کاروبار کرتا تھا۔

کراچی میں بے لگام لٹیروں نے ایک اور خاندان کی خوشیاں غم میں بدل دیں

لیاری گھاس منڈی سے ہفتے کی شب دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ فارم ہاؤس پر پکنک منانے کی غرض سے جانے والا نوجوان جنید سومرو سہراب گوٹھ الااصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو عقب سے آتے موٹرسائیکل سواروں نے جھگڑے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا،

عینی شاہدین نے پولیس کا دعویٰ مسترد کردیا، بتایا کہ دو ڈاکو لوٹ مار کی غرض سے آئے اور موبائل فون چھیننے کے دوران جنید کو سر میں تین گولیاں ماردیں

مقتول جنید ایک بیٹے کا باپ تھا  اور ٹمبر مارکیٹ اولڈ سٹی ایریا میں کاروبار کرتا تھا،

پولیس نے فائرنگ کے مقام سے ملنے والے تین بور کی گولیوں کے تین کول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔