کراچی کے مختلف سرکاری
اسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیکل اسٹاف کا رسک ہیلتھ الاؤنس کی عدم ادائیگی
پر احتجاج۔
او پی ڈیز
کے بائیکاٹ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا
سامنا ہے۔
کراچی میں جناح ،سول ،سروسز،عباسی شہید اور لیاری جنرل
اسپتال سمیت بیشتر سرکاری اسپتالوں میں طبی
عملے نے احتجاجا اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا۔
ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیکل اسٹاف کا موقف ہے کہ رسک ہیلتھ الاؤنس صرف کورونا کے لیئے
نہیں۔ ہم ایچ آئی وی سمیت دیگر موذی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔
ایک سے سولہ
گریڈ کے عملے کو سترہ ہزار جبکہ
سترہ اور بیس گریڈ کے عملہ کو پینتیس ہزار رسک ہیلتھ الاؤنس دیا جارہا تھا۔
احتجاجی ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ ہمیں احتجاج کرنے پر
مجبور کرتا ہے۔
ہر بار احتجاج اور بائیکاٹ
کے بعد محکمہ صحت سندھ الاؤنس جاری کرتی ہے۔