کراچی کواسٹریٹ کرمنل کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کواسٹریٹ کرمنل کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا۔

 

کراچی کواسٹریٹ کرمنل کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا۔

جہاں دندناتے ملزمان کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے ۔

لیاقت آبادمیں  اتوارکی شام  دومختلف واقعات میں دوجوان زندگی کی بازی ہارگئے۔

رواں ماہ کے چارروزمیں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد نوہوگئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہرکراچی میں اسٹریٹ کرمنل بے قابو۔

شہرکی سڑکوں پرلٹیرےدندناتےپھررہےہیں،کسی کی جان ومال محفوظ نہیں۔

ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آبادمیں دوران ڈکیتی دومختلف واقعات میں دونوجوان جان کی بازی ہارگئے۔

ملزمان نے ڈکیتی  مزاحمت پردن دیہاڑے تیس سالہ مزمل پرگولیاں چلادیں۔۔۔جودوران علاج چل بسا۔

لیاقت آبادمیں ہی اسٹریٹ کرائم کے دوسرے واقعےمیں تیس سالہ طیب کی زندگی کاچراغ گل ہوگیا۔

رواں ماہ کے چارروزمیں آٹھ افراد مختلف مقامات پر اسٹریٹ کرمنل کانشانہ بنے۔

تین ستمبرکی رات ماڈل کالونی میں پچیس سالہ عثمان ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہوا۔

تین ستمبرکےروزہی  زمان ٹاون میں پینتس سالہ محمدشفیع کواسٹریٹ کرمنل نے موت کی نیندسلادیا۔

دوستمبرمومن آباد،اورنگی ٹاون اورگلستان جوہرمیں تین افراد قتل کردئیےگئے۔

پچیس سالہ عثمان مومن آبادمیں،اورنگی ٹاون میں عبدالحسیب جبکہ  اکتالیس سالہ ذیشان کواہل خانہ کےسامنےگلستان جوہرمیں قتل کردیاگیا۔

یکم ستمبرکو کورنگی میں سترہ سالہ طلحہ اورپچیس سالہ محمد صالح  ڈاکوں کی گولیوں کانشانہ بنے۔

اعدادوشمارکےمطابق  ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال میں اب تک جاں بحق افراد کی ستر ہوچکی ہے۔