بی آر ٹی گرین لائن بس منصوبے کو فعال کرنے کے لئے آزمائشی آپریشن شروع کر دیا گیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

بی آر ٹی گرین لائن بس منصوبے کو فعال کرنے کے لئے آزمائشی آپریشن شروع کر دیا گیا

بی آر ٹی گرین لائن بس منصوبے کو فعال کرنے کے لئے آزمائشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔پچیس دسمبر سے شروع ہونے آپریشن کے پہلے مرحلے میں 22 میں سے 11 بس اسٹیشنز پر بسیں دستیاب ہوں گی ۔
2016 سے زیر تعمیر گرین لائن بس منصوبہ ۔۔ جسے کراچی بریز کا نام دیا گیا ہے،، اب فعال ہونے کو ہے ۔۔ آئی ٹی ایس سسٹم کی انسٹالیشن کے بعد،،آزمائشی آپریشن جاری ہے ۔
25 دسمبر کو صبح آٹھ بجے ،،،چین سے منگوائی گئی 80 جدید بسیں شہریوں کو سفر کرنے کے لئے دستیاب ہوں گی ۔پہلے مرحلے میں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک بنائے گئے 22 میں سے 11 اسٹیشن فعال کئے جائیں گے جبکہ 10 جنوری تک تمام بس اسٹیشنز فعال کر دیئے جائیں گے۔۔
مسافر کارڈ اور مینوئل طریقہ کار سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے ۔۔ سرجانی ٹاؤن سے اپ ٹریک پر ۔۔ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک  اسٹیشن پر ۔۔ ہر 5 منٹ سے 7 منٹ بعد بس دستیاب ہو گی ۔۔ جبکہ شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک نمائش سے سرجانی ٹاؤن تک ڈاؤن ٹریک پر بھی اسی طرح  بسیں دستیاب ہوں گی 
گرین لائن کے لئے کم سے کم کرایہ 15 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 55 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔۔بس آپریٹر کے مطابق پان اور گٹکا کھانے والے مسافروں کو بسوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی