8دن کے بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جاگا، مریم اورنگزیب

عمران عمران

8دن کے بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جاگا، مریم اورنگزیب

8دن کے بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جاگا، مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ 
کمشنر نہ آر او ہوتا ہے نہ ڈی آر او ہوتا ہے، 
کمشنر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا  جو  انہیں الیکشن  نتائج  کی تیاری تک رسائی دے،
جھوٹ کی مشینری زیادہ بک رہی ہے، اس کا دام زیادہ ہے، 
 کمشنر کہہ رہے ہیں   تمام امیدواروں کو 50،50 ہزار ووٹ دے کر جتوایا گیا، 
ملک سہیل خان صرف نو ہزار سے زائد ووٹ سے جیتے، 
راجہ پرویز اشرف 20ہزار 718 کی لیڈ سے جیتے۔ قمر الاسلام 13ہزار سے زائد ووتوں کی لیڈ سے جیتے ، 
کمشنر راولپنڈی کے مطابق صرف فوج ٹھیک ہے باقی سب غلط ہیں، 
کمشنر  نے کہا    ایک حلقہ جہاں سے پی ٹی آئی جیتی ہے صرف وہی صحیح الیکشن ہوئے، 
اس انکشاف کے پیچھے کوئی تو کاغذ ہوگا، کوئی میسج  ہوگا  یا کوئی ثبوت ہوگا،
کمشنر راولپنڈی کہتے ہیں فارم 45 میں کوئی غلطی نہیں ،الیکشن دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں، 
کمشنر راولپنڈی نے اپنی پریس کانفرنس میں ایک بھی ثبوت نہیں دیا، 
2013 میں بھی ایسی ہی ایک بیان افضل خان کی طرف سے آیا تھا، 
آج کمشنر راولپنڈی نے بھی ویسا ہی ایک بیان دیا ہے، 
ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کے ساتھ کیا کرنا ہے، 
کیا ہم چاہتے ہیں امریکا ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے؟ 
2018میں آر ٹی ایس بٹھایا گیا، 
فارم 45 جعلی انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، 
یورپی یونین کی پاکستان انتخابات بارے پریس ریلیز آتی ہے جسے تبدیل کر دیا جاتا ہے، 
یورپی یونین کی پریس ریلیز بنا کر عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے، 
یورپی یونین نے اپنی پریس ریلیز کی تردید کی، 
مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ  کمشنر   سے پوری تحقیقات کی جائیں
تحقیقات کی جائیں کہ  8دن ان کا کس سے رابطہ ہوا،8دن کس کوملتے رہے، 
ان کی فون کالز کس کس  کو جاتی رہیں،ا ن کے تمام اکاونٹس کی ویری فکیشن ہونی چاہئے، 
آپ الزام  لگا دیں چیف جسٹس پر اور ثبوت نہ دیں،کڑی سے کڑی سزا دی جائے، 
یہ ایک گروہ ہے جس نے سسٹم کو پاگل بنایا ہوا ہے، 
سیاسی مخالفین پر الزامات لگاؤ اور جیلوں کی چکیوں میں ڈال دو، 
یہ ایک گروہ ہے جو فارن فنڈنگ پر چل رہا ہے، حقائق کو مسخ کر رہا ہے، 
اگر ایک جماعت کے پاس دھاندلی کے ثبوت  ہیں  تو متعلقہ فورمز پر جائیں، 
اگر کمشنر نے دھاندلی دیکھی تھی تو اسی وقت لوگوں کو پولیس کے حوالے کرتے، 
پی ٹی آئی  کے کچھ ٹویٹر ہینڈل صرف اسی وقت ایکٹو ہوتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، 
انہوں نے جب ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا تھا ان کو اسی وقت روکنا چاہئے تھا، 
یہ وہی فتنہ ہے جس نے آئی ایم ایف کو ملک ڈیفالٹ سے نہ بچانے کی درخواست کی، 
یہ ملک کو کہاں  لے کر جانا چاہتےہیں؟رہنما مسلم لیگ ن  
ہم سب کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے ،یہ نہ ہو کہ ہم سب کا نقصان ہو جائے ،
ان کو چاہئے کہ عدالتوں میں جائے یہ  الٹا امریکاجا رہے ہیں،
دو سو ارب منہ پر مارتے مارتے ملک کو اتنا نقصان پہنچا دیا،
حکومت سازی اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش ہو رہی ہے،
ہم جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملے کر کے بیانیے نہیں بنا سکتے ہیں،
ہم قومی راز ہوا میں لہرا لہرا کر بیانیہ نہیں بنا سکتے ہیں،
انہوں نے لوگوں کو چوکوں پر کھڑے ہو کر الزام لگانے کی تربیت دے دی ،
مریم اورنگزیب کا کمشنر راولپنڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ
کسی کو ملک میں اس طرح کی ہیجانی کیفیت پیدا کر  کے  بھاگنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے، 
اس ملک  نے بڑی مشکل سے   جمہوریت کے تسلسل کو  واپس لایا ہے، 
اللہ تعالی اس ملک کی جمہوری فورس کو طاقت دے، 
ایک گروہ ہے جو پوری قوم کو گمراہ کررہا ہے ، 
یہ لوگ ملک کو لوٹ کھسوٹ کر چلے گئے، ان کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی، 
ملک معاشی مشکلات سے گزررہا ہے، سب کو ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا چاہئے، 
ہمیں  اس وقت ملک میں مہنگائی کے خاتمے کا سوچنا چاہئے،