کراچی سپر ہائی وے پر واقع ریسٹورنٹس بھی لٹیرو ں کے نشانے پر آگئے۔
معمار موڑ کے قریب واقع ریسٹورنٹس پر صبح سویرے دھاوا بول کر ڈاکؤو ں نے مبینہ
طور پر 40 لاکھ روپے لوٹ لئے۔
کراچی میں سپر ہائی وے معمار موڑ کے
قریب واقع ریسٹورنٹ پر پیر کی صبح مبینہ طور پر چار ملزم پہنچے اور اسلحے کے زور
پر موجود افراد کو یرغمال بناکر ریسٹورنٹ کا صفایا کر گئے۔
ریسٹورنٹ مالک کا دعویٰ ہے کہ چارملزم کافی دیر تک اندر موجود رہے اور ریسٹورنٹ
میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
ملزم جاتے ہوئے کیش کاؤنٹر
کے قریب رکھا اسلحہ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ہمراہ لے گئے ۔
متاثرین کا دعویٰ ہے کہ واردات میں ملزم چالیس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار
ہوئے۔
پولیس حکام کہتے ہیں کہ واردات کے وقت ریسٹورنٹ میں موجود سیکیورٹی گارڈ
کی جانب سے مزاحمت نہیں کی گئی،
ریسٹورنٹ کے اطراف نصب دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرتے ہوئے
مختلف پہلؤوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔