پاکستان پیپلز
پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاہےکہ عمران احمد نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے
والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے ہیں، یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپکے
گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوں،
یہ بات شازیہ
مری نےاپنے جاری بیان میں کہی، انکا کہناتھاکہ عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ
رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا، جس نے کبھی
اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو اسے عوام کی کیا فکر ہوگی،شازیہ
مری نے کہاکہ عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی،
آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم کا راج ہے، ملک میں
مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی
ہے۔انکاکہناتھاکہ منی بجٹ کے ذریعے عوام
کا مزید تیل نکالا جائے گا،
عوام کو
رولانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا، گوادر کے ماہیگیر
ہوں، یا زراعت سے تعلق رکھنے والے کاشتکار اور کسان، آج کوئی خوش نہیں،
آج ملک میں
مافیا کا راج ہے اور انکے سرپرست ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم جناب عمران احمد نیازی،شازیہ
مری نے کہاکہ پاکستان کو بلاول بھٹو زرداری جیسے
جرت مند لیڈر کی ضرورت ہے، انشااللہ جلد ہم اس نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا
حاصل کرینگے اور بلاول بھٹو اگلے وزریرِاعظم ہونگے