کراچی چڑیا گھر میں الفائڈ نامی گولڈن ٹیبی ٹائیگر مر گیا۔
ٹیبی ٹائیگرکی جوڑی دوہزار بارہ میں خریدی گئی تھی۔
کراچی کے چڑیا گھر میں مرنے والے الفائڈ نامی گولڈن ٹیبی ٹائیگر کی عمر تیرہ سال تھی۔
ٹیبی ٹائیگر کی جوڑی دوہزار بارہ میں سفاری پارک کے لئے خریدی گئی تھی۔
چھ سال پہلے مادہ ٹائیگر کی موت کے بعد نر،، ٹیبی ٹائیگر کو چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر چڑیا گھر اور ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ٹائیگر کی ہلاکت سے متعلق خبر کی تصدیق سے گریز کیا جارہا ہے۔