میں ڈمی گورنر نہیں تھا۔ معلوم ہے مجھے کس نے اور کیوں ہٹایا ہے ۔

عرفان علی عرفان علی

میں ڈمی گورنر نہیں تھا۔ معلوم  ہے مجھے کس نے اور کیوں ہٹایا ہے ۔


گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے میں ڈمی گورنر نہیں تھا۔ معلوم  ہے مجھے کس نے اور کیوں ہٹایا ہے ۔سیاسی بات کرنے کا جب وقت آئے گا تو کھل کر بات کروں گا ۔۔مجھے چھیڑو گے تو میں چھوڑوں گا نہیں ۔۔ 

گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے کے بعد ۔۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کی بات کروں ،،تو ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ اگر  مجھے  گل پلازہ کے متاثرین اور کراچی کے مسائل پر آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے تو ایسی دس کانفرنسزمنعقد کروں 

کامران ٹیسوری نے  نہال ہاشمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا  کہ وہ یہاں آئیں اور میرے شروع کیے گئے منصوبوں کو آگے بڑھائیں

گورنر سندھ نے کہا کہ بطور میزبان گورنر ہاؤس میں آج آخری افطاری ہے ۔ شہر کے مخیر حضرات  کا  مشکور ہوں،، جنہوں نے  مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔