نیب کی قائم علی شاہ کو زمین الاٹمنٹ کیس

عمران عمران

 نیب کی  قائم علی شاہ کو زمین الاٹمنٹ کیس

نیب کی  قائم علی شاہ کو زمین الاٹمنٹ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی۔ عدالت نے سابق وزیراعلی کی درخواست نمٹادی۔

سندھ ہائی کورٹ میں قائم علی شاہ کے خلاف کندھ کوٹ میں زمین الاٹمنٹ  معاملے کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انکوائری مکمل ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعلی کو  گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ملزمان کے خلاف ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔ ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے لیے مزید انکوائری جاری ہے۔ عدالت  نیب پراسیکیوٹر   پر برہم ہوگئی ۔ ریمارکس دیئے نیب نے قائم علی شاہ کو گرفتار نہیں کرنا تو پھر سندھ ہائیکورٹ میں کیس چلانے کی ضرورت نہیں۔ کیس نمٹا دیتے ہیں۔جب حتمی ریفرنس دائر ہوجائے تو ملزم خود ٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائے گا۔ میڈیا سے  غیررسمی  گفتگومیں قائم  علی شاہ نے  کہا کہ  پنجاب میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم  ٹھیک نہیں ہوئی،،، لیکن کراچی میں اچھی مہم چلائی گئی اور نتیجہ بھی اچھا آیا۔انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پنجاب میں بھی کامیابی ہوگی۔