چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر

عمران عمران

چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر

چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر، محکمہ صحت سندھ کی این سی او سی سے بروقت اقدامات کی سفارش کردی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر چین سے آنے والی پروازوں کے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی کرانے کی ایڈوائزری جاری کرے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کہتی ہیں کورونا پھیلنے سے قبل اس کی تیاری کرنا ہوگی۔

کورونا ویکسینیشن کو قومی اور بین الاقوامی سفر کے لیے لازمی قرار دیا جائے،،،، بڑے پیمانے پر لوگوں کے اجتماع سے گریز کیا جائے، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے،،،،

چین میں کورونا وائرس کا نئے ویرینٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ متحرک ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کو خط میں سفارشات پیش کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کرنے کی درخواست کردی۔ آٹھ نکاتی خط میں ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت مریض کو قرنطینہ میں رکھا جانے سمیت تصدیق شدہ مثبت کیسز کے حامل لوگوں کے سیرولوجی ٹیسٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا ہیچوہو کہتی ہیں کہ معیشت اس قابل کہ دوبارہ سخت اقدامات لیے جائیں۔ شہریوں کو ابھی سے احتیاط کرنا ہوگی۔

این سی او سی کو لکھے گئے خط میں کورونا کے نئے ویرینٹ میں فالس نیگیٹیو نتائج آنے پر کورونا کی علامات والے لوگوں کو علیحدہ رکھنے  اور پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

کورونا کی بوسٹر خوراک کی فراہمی،

آئسولیشن سینٹرز کے قیام اور کورونا منفی آنے کی صورت میں سینے کا ایکسرے کرکے نمونیا کا تشخیص کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

وزیر صحت سندھ کے مطابق دو لاکھ سے زائد فائزر ویکسین موجود ہیں۔ عالمی ادارہ صحت سے مزید ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کریں گے۔