اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےپاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے یادگاری نوٹ جاری کردیا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےپاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے یادگاری نوٹ جاری کردیا گیا۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےپاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے یادگاری نوٹ جاری کردیا گیا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹرمرتضی سید نے پاکستان کی آزادی کے 75 سال کی مناسبت سے یادگاری بینک نوٹ کی رونمائی کی،،

 قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے اسٹیٹ بینک میوزیم، کراچی میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری بینک نوٹ کی رونمائی کی۔

 انہوں نے ’’روشن پنشن پلان‘‘ کا بھی افتتاح کیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت دستیاب لائف اسٹائل بینکنگ خدمات کو آگے بڑھانے کا ایک پلان ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قومی اہمیت کے دنوں کی مناسبت سے سکّوں اور ڈاک ٹکٹوں کا اجرا ایک روایت ہے، لیکن ایسا کم ہوتا ہے کہ

سٹیٹ بینک کوئی یادگاری بینک نوٹ جاری کرے۔


 یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ بینک نوٹ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیا جانے والا دوسرا ایسا بینک نوٹ ہے۔

 اس سے قبل، اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 1997ء میں پہلا ایسا نوٹ جاری کیا۔

 انہوں نے بینک نوٹ کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی جس میں سامنے کے رُخ پر بانیانِ پاکستان اور مادرِ ملّت کی تصاویر ہیں، اور نوٹ کی پشت پر دی گئی تصویر کا موضوع ماحول کا تحفظ ہے