کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے
3واقعات میں 3افراد زخمی ہوگئے۔ تین میں سے دو افراد کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت
پر گولی ماری گئی
کراچی میں جمعرات کی شب یکے بعد دیگرے فائرنگ
کے تین واقعات رونماہوئے جن میں تین افراد زخمی ہوگئے،فائرنگ کے واقعات سپر ہائی وے احسن آباد ،ناظم آباد اور برنس
روڈ میں پیش آئے ،پولیس کے مطابق ناظم آباد میں نوجوان کو ڈاکؤوں نے مزاحمت پر
فائرنگ کرکے زخمی کیا اور لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہوئے،سپر ہائی وے احسن آباد میں
بھی ڈاکؤوں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا،برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے قریب
نامعلوم سمت سے گولی لگنے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔