کراچی کےساحل پرپھنسےبحری جہازکے اطراف سے ریت نکالنے کا کام جاری۔ وزیراعظم کے مشیر بحری
امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ پندرہ
اگست کو سمندر میں طغیانی کم ہونے پر جہاز کو سمندر کی جانب کھینچا جائے گا۔
کراچی کےساحل پرپھنسےبحری جہازکو نکالنے کے آپریشن میں میری
ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کے پی ٹی کی مشینری حصہ لے رہی ہیں۔کے پی ٹی میرین پلوشن
کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور کے پی ٹی کی آئل اسپیل
ریسپورنس ٹیم بھی اس کام میں شریک ہوگئی ہیں۔ سمندرمیں طغیانی اوراونچی لہریں بننا
کچھ کم ہوئی ہیں۔ جہاز کےچاروں جانب ریت کی
سطح کو کم کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہےکہ
پندرہ اگست کےبعد سمندرمیں بننےوالی اونچی لہروں کا زورکم ہوجائے گا،، جس کے بعد
جہازکی ری فلوٹنگ کا عمل شروع ہوگا،،،، اور اسے تین ٹگ بوٹس کی مدد سے مندرکی جانب
کھینچا جائےگا۔ انیس اور بیس جولائی کی
درمیانی شب بحری جہاز ہینگ ٹونگ سیون سیون
انجن خراب ہونے پر تیز ہواوں کی
سبب سی ویوپرآکرپھنس گیا تھا۔پاک بحریہ کی
ٹیمیں چوبیس گھنٹےجہازکی نگرانی کررہی
ہیں۔