بلوچستان حب میں نورانی جانےوالےزائرین کے ٹرک کو حادثہ میں جاں بحق سترہ افراد کی نماز جنازہ ٹھٹھہ میں ادا کردی گئی

عرفان علی عرفان علی

 بلوچستان حب میں نورانی جانےوالےزائرین کے ٹرک کو حادثہ میں جاں بحق  سترہ افراد  کی نماز جنازہ ٹھٹھہ میں ادا کردی گئی


بلوچستان حب میں نورانی جانےوالےزائرین کے ٹرک کو حادثہ میں جاں بحق  سترہ افراد  کی نماز جنازہ ٹھٹھہ میں ادا کردی گئی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے۔

پندرہ افراد  کی نماز جنازہ  قاسم جوکھیو گوٹھ، ایک کی ترکش کالونی اور ایک کی بھروسر کالونی میں ادا کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے جاں بحق  افراد کی میتوں پر اجرک چڑھائی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے ورثاء اور بچوں سے ملاقات  بھی کی۔   مراد علی شاہ کا کہنا تھا ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سندھ حکومت جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثا کا خیال رکھے گی۔