فون کالز کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ سرگرم۔امریکا کینیڈا اوردبئی کے ویزے اور ملازمت کا جھانسا دے کر ٹیکسٹائل ایکسپورٹر سے گیارہ لاکھ روپے ٹھگ لئے۔
متاثرہ تاجر عدالت پہنچ گیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں متاثرہ تاجر نے درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹر محمد اقبال کھیمانی کا کہنا ہے کہ مختلف نمبرز سے کالز موصول ہوئیں۔
دبئی میں ملازمت ، کرائے کی دکانیں اور ویزہ سروس دلانے والے کے طور پر تعارف کرایا گیا۔
یقین دہانی کے لیے پاکستانی بینکوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ رقم لینے کے بعد کوئی جواب نہیں دے رہا۔
یہ سب فراڈ اسلام آباد، لاہور اور راولپنڈی سے چلایا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک شکایات کر چکے ہیں۔
معاملے پر شفاف تحقیقات اور رقم واپسی کا حکم دیا جائے۔
ایسے عناصر کے اکاؤنٹس کھولنے پر نجی بینکوں کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں۔