دادو – دلہا دلہن کا دریائے سندھ سے انوکھا اظہارِ محبت
دادو کے علاقے مورو پل پر ایک نوبیاہتا شادی شدہ جوڑے نے شادی کے لباس میں دریائے سندھ کا رخ کیا اور منفرد انداز میں سندھو دریا سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
دولہا شعبان عالمانی نے کہا کہ ان کا گاؤں الہداد عالمانی دریا کے کنارے واقع ہے اور ان کی زندگی کا دارومدار سندھو کے پانی پر ہے۔
جوڑے نے نکاح کے موقع پر بھی کینال منصوبے کے خلاف دعائیں کیں اور عزم ظاہر کیا کہ کسی صورت دریائے سندھ سے کینال نکالنے نہیں دیں گے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ گلزار احمد عالمانی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے،
جنہوں نے سندھو دریا کو سندھ اور پاکستان کی معیشت کے لیے ناگزیر قرار دیا۔