بول نیوز نے کوئٹہ سے اپنی بساط لپیٹ لی۔
بیورو سے وابستہ افراد شدید مالی بحران کا شکار
بول نیوز کا ڈبہ کوئٹہ سے بھی گول ہوگیا
بول نیوز انتظامیہ نے ملک بھر کے دیگر شہرکے بیوروزکی طرح کوئٹہ بیورو بھی بند کردیا۔
تمام ملازم بے روزگار ہوگئے ۔تین سے چار ماہ تک تنخواہ لیٹ آنے کے باوجود بھی دن رات کام کرتے رہے لیکن اب بے روزگاروں میں شمار ہونے لگے ۔واضح رہے اس سے قبل بھی بلوچستان سے سندھی چینل کے ٹی این نیوز،،سندھ ٹی وی ،کیپٹل ٹی وی بند ہوچکے ہیں اس کے علاوہ دیگر نیشنل اداروں میں بدترین ڈاوں سائزنگ اور سیلری کٹ لگتا رہا ہے ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان ذیادہ وفاق اور سیٹھ کلچر سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔
بیورو سے وابستہ افراد بے یقینی کیفیت میں مبتلا۔ شدید موسموں ، پر خطر راستوں ، قدرتی آفات، ہنگامی صورتحال، دہشت گردی، بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ کے آئےروز واقعات،انسانی حقوق ، بنیادی صحت ، تعلیم اور روزگار کے مسائل کی نشاندہی کرنے والے بد ترین معاشی بحران کا شکار ہوکررہ گئے
سینئر صحافیوں نے اس قدم کو افسوس ناک قرار دیا ہے اور کہاہے کہ پیمرا آخر ایکشن کیوں نہیں لیتی جو ادارہ تنخواہ نہیں دے سکتا اور صحافیوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلتا ہے انکے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔