کراچی میں دو دریا کے قریب سمندر میں تین افراد ڈوب گئے۔ کئی گھنٹے کی کارروائی کے بعد دن ڈھلنے پر آپریشن روک دیا گیا۔
دو دریا کے قریب تین افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ایدھی فاؤنڈیشن بحری خدمات کی ٹیم وہاں پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کئی گھنٹے تک غوطہ خور ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف رہے۔دن ڈھلنے پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا اندھیرا ہونے کے باعث ڈوبنے والے افراد کی تلاش ممکن نہیں۔ جمعہ کی صبح ریسکیو کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس دوران ریسکیو رضاکار دو دریا کےقریب موجود رہیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کردی۔ کہا یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ معصوم جانوں کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں۔