ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت دسویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات اختتام پذیر ہوگئے۔


ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت  دسویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات اختتام پذیر ہوگئے۔

 

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت  دسویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات اختتام پذیر ہوگئے۔ کراچی میٹرک بورڈ کی حکمت عملی کام آگئی۔ ریاضی کا پرچہ بروقت شروع ہوا۔ میٹرک کا دوسرا پیپر بھی وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کہتےہیں کہ بورڈ سے پرچہ نکل جانے کے بعد سینٹر سپرنٹینڈنٹ کی ذمہ داری بنتی ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کی نئی حکمت عملی کام آگئی۔۔ دسویں   جماعت کا ریاضی کا پرچہ وقت پر شروع  اور اختتام پذیر  ہوا۔ لیکن پیپر آؤٹ ہونے کی روش برقرار رہی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ کاموقف ہےکہ پرچہ سینٹرز پر جانے کے بعد آؤٹ ہوا۔

بورڈ سے پرچہ نکل جانے کے بعد سینٹر سپرنٹینڈنٹ ذمہ دار ہوتا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی میں موجود مسز حور مظہر نے طبیعت ناساز ہونے پر  معذرت کی ہے۔ کسی اور افسر کو تحقیقاتی ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانی عمل کا جائزہ لینےکےلیےمختلف سینٹرزکادورہ بھی کیا۔۔۔کورونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر رواں سال صرف اختیاری مضامین کا پرچہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی میں نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز بدھ  سے ہوجائے گا۔