کراچی میں پولنگ عملہ کو انتخابی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔ شہر میں مجموعی طور پر نو ڈسپچ سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں پولنگ  عملہ کو انتخابی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔ شہر میں  مجموعی طور پر نو ڈسپچ  سینٹرز  بنائے گئے ہیں۔

کراچی میں پولنگ  عملہ کو انتخابی سامان کی ترسیل کا کام جاری ہے۔ شہر میں  مجموعی طور پر نو ڈسپچ  سینٹرز  بنائے گئے ہیں۔

 انتخابی سامان کو تھیلوں میں سیل کر کے پریذائیڈنگ افسر کے سپرد کیا جا رہا ہے۔

ضلع غربی اور ضلع کورنگی کے ڈسپچ  مراکز  پر انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل سست روی کا شکار ہونے سے  سامان وصول کرنے آئے انتخابی عملہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ضلع وسطی کے ڈسپیچ سینٹر زسے انتخابی عملے کو سامان کی ترسیل جاری ہے۔ پریزائیڈنگ افسروں  کو انتخابی سامان کے تھیلے،بیلٹ باکس اور ووٹنگ اسکرین بھی جاری کیئے جا رہے ہیں ۔

ضلع کورنگی  کے ڈسپچ سینٹرز  پر  بھی پولنگ عملہ کو  انتخابی  سامان دیا جارہا ہے۔ہر پریزائیڈنگ آفسروں کو  دو تھیلے جاری کیئے جا رہے ہیں۔ سبز تھیلے میں قومی اسمبلی کی نشست اور سفید تھیلے میں صوبائی اسمبلی کی نشست کا سامان ہے۔

 انتخابی سامان میں تین مہریں، تین انک پیڈ ، بال پین شامل ہیں۔

تھیلے میں پولنگ بوتھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی فہرست،  فارم پینتالیس  اور بیلٹ پیپرز بھی رکھے گئے ہیں۔

ضلع غربی  کے ڈسپچ سینٹرز آنے والے  پریزائڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران  کے موبائل  فونز میں ای ایم ایس سسٹم  ایکٹیویٹ  کرایا گیا۔  نادرا کے خصوصی کاونٹر پر نادرا کے نمائندے  موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے دی۔

  دوسری جانب ضلع غربی میں انتخابی سامان کی ترسیل سست روی کا شکار ہے۔کہیں پریزائیڈنگ افسر موجود تو عملہ غائب، توکہیں عملہ پریزائیڈنگ افسر کا منتظر ہے۔ صبح سے ڈی سی آفس ویسٹ آئے ہوئے لوگ سامان کے منتظر ہیں۔

ضلع کورنگی میں  بھی یہی صورتحال ہے۔ ضلع کے دو ڈسپیچ سینٹرز سے تاحال پولنگ مٹیریل کی منتقلی شروع نہ ہوسکی۔

فوکل پرسن ڈسپیچ سینٹر کورنگی کےمطابق پریزائیڈنگ افسران کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

جلد گروپس کی صورت میں پولنگ اسٹاف کو گاڑیوں میں میٹریل کے ہمراہ روانہ کیا جائے گا۔