ہمت کسی کے سامنےکبھی جھکنے نہیں دیتی ،علیشا عبدالمجید

عمران عمران

ہمت کسی کے سامنےکبھی جھکنے نہیں دیتی ،علیشا عبدالمجید

باپ کا سایہ سر سے چھن جائے تو زندگی آسان نہیں رہتی۔



کراچی کی رہائشی علیشا اس مشکل سے بھی ثابت قدمی کے ساتھ نبردآزما ہوئی ہے۔

رکشہ چلا کر اپنے اور گھر والوں کی  کفالت میں مصروف ہے


مشکلوں اور دشواریوں  میں گھری ۔


مگر ،،پر اعتماد , پر امید اور حوصلے سے سرشار۔

ملیے کراچی کی علیشا عبدالمجید سے۔

والد کا سایہ سر سے چھن گیا۔ اپنا گھر باپ کے علاج کی نذر ہوگیا مگر امید  نا ٹوٹی ۔

باپ کا رکشہ اٹھایا اور روزگار  حاصل کرنے نکل پڑی۔

علیشا اپنی والدہ اور بہن کی کفالت کرتی ہے۔ رکشہ چلا کر ہی گھر کا کرایہ بھی ادا کرتی ہے۔


بڑھتی مہنگائی میں گزارا مشکل ہوگیا ہے۔ علیشا نے حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔