عید کے دوسرے دن کو فن ڈے میں بدلنے کے لئے ۔۔کراچی کے شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا ۔۔ ہاکس بے کے ساحل پر کسی نے سمندر کے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگائیں تو کسی نے کشتی میں بیٹھ کر سمندر کی سیر کی
عید کا دوسرا دن ۔۔ کراچی میں درجہ حرارت بڑھا ،،،تو شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا ۔
بچوں نے سمندر کے ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر ہلہ گلہ اور خوب مزے کیئے ۔۔
بچوں کا کہنا تھا کہ انھیں ساحل سمندر آکر بہت اچھا لگا ۔ عید کی چھٹی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔
صرف بچے ہی نہیں بڑوں نے بھی سمندر کنارے عید کی چھٹی کا بھرپور انداز میں لطف اٹھایا ۔۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں خاندان کے ساتھ گھومنے پھرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔۔۔