لمپی اسکن ڈزیز
سے بچاؤ کی مہم کے دوران محکمہ لائیو اسٹاک نے ساڑھے چار لاکھ سے زائد مویشیوں کی
ویکسی نیشن مکمل کرلی۔ صوبے میں اب تک لمپی
ڈیزیزکے چھتیس ہزار ،دوسو چون کیسز سامنے
آچکے ہیں۔
نوشہرو فیروز
میں تیس ہزار نو سو ایک اور کراچی میں چوبیس ہزار آٹھ سو پچیس مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔ میر پور خاص
میں چھبیس ہزار نوسو چورانوے
، شکار پور میں اٹھائیس ہزار دو اور خیر
پور میں چوبیس ہزار سترہ مویشیوں کی ویکسی
نیشن کی گئی۔محکمہ لائیواسٹاک سندھ کےمطابق سندھ بھر میں جانوروں میں لمپی اسکن ڈزیز
کے اب تک چھتیس ہزار دوسو چون
کیسز سامنے آچکے ہیں ۔کراچی میں سب سے زیادہ اٹھارہ ہزار چوہتر کیسز سامنے آئے ہیں۔ ٹھٹہ میں چار ہزار چھ سو تریسٹھ اور تھانہ بولا خان میں گیارہ سو تراسی کیسز سامنے
آچکے ہیں۔اب تک تھانہ بولا خان میں چون،
کراچی میں پچاس اور ٹھٹھہ میں چھیالیس مویشی لمپی اسکن ڈزیز سے ہلاک ہوئے ہیں۔جامشورو
میں چوالیس، خیر پور میں چونتیس اور حیدرآباد
میں چھبیس مویشی بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔