کراچی میں مرغی کے پنجے اور دیگر اعضاء کی شپمینٹ کے نام پر غیرملکی کمپنیوں سے مالی فراڈ کرنے والے چار ملزم پکڑے گئے۔
ایف آئی اے کےمطابق گرفتار ملزم سی فوڈ کمپنیوں کو شپمنٹ فراہم کرنے کی آڑ میں جعلی اشتہار کے ذریعے دھوکا دہی کرتے تھے۔ ملزموں نے غیرملکی کمپنیوں سے ایک لاکھ پچپن ہزار سے زائد ڈالر کی جعلسازی کی، جو چار کروڑ، بتیس لاکھ روپے بنتی ہے۔ ایف آئی اے کےمطابق ملزمان جعلی دستیاویز،دستاویز کی فوٹو ایڈیٹنگ جیسے جعلی اقدامات سے خریداروں کا اعتماد حاصل کرتے تھے۔ جعلسازوں نے جرمنی، چین، ہانگ کانگ، قازقستان، تھائی لینڈر ، سنگاپور سمیت دیگر ممالک کی کمپنیوں سے دھوکہ دہی کی۔