پاکستان کے منفرد ٹرک آرٹ کے دنیا بھر میں یونہی
چرچے نہیں ہیں۔۔ یہ منفرد ٹرک آرٹ اب مختلف اشیاء پر بھی اپنے رنگ بکھیر رہا ہے۔
بہت سے گانے ہمارے شعروں سے بنے ہیں
ٹرک آرٹ اب ٹرکوں تک محدود نہیں رہا۔۔ ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے اسے نئی جہتیں بخشی ہیں۔۔
پہلے اسے فضاؤں میں لہرایا،،،، اور اب جوتوں کی زینت بنایا۔۔ موبائل کورز کا چہرہ بھی نکھار دیا۔۔
حیدر علی بتاتے ہیں کہ ٹرک آرٹ کے ذریعے شہرت پانے والے کچھ فقرے ایسے بھی ہیں،،، جو آج گیتوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں
مشرف کالونی کے رہائشی حیدر علی کا کام بین الاقوامی سطح پر اس قدر مقبول ہوا کہ اپنے گھر پر ہی انٹرنیشنل آرٹ اکیڈمی کھول لی۔
ٹرک آرٹ اب شہر کی دیواروں کی رونقیں بھی بڑھا رہا ہے،، اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی پہچان بنتا جارہا ہے۔