کراچی ،جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا کیس۔

عمران عمران

کراچی ،جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی سے  مبینہ زیادتی کا کیس۔

کراچی ،جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی سے  مبینہ زیادتی کا کیس۔ملزم پولیس اہلکار کو اکتیس جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پوالیس کے حوالے کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت  میں پولیس نے گرفتار ملزم پولیس اہلکار   کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے  ملزم کا اکتیس جنوری تک جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے،،  آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ مقدمہ کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ اٹھائیس  جولائی دوہزار اکیس کو پیش آیا۔ لڑکی کی طبیعیت خراب ہونے پر والدین نے چیک اپ کرایا ،،،،تو علم ہوا ۔ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ طور پر پڑوسی پولیس اہلکار   نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی۔ ملزم نے زیادتی سے متعلق بتانے پر قتل کی دھمکی بھی دی تھی۔  مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ ویمن ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔