کراچی بلدیہ سعید آباد فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر میں کمسن بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے ماں باپ کو قتل کردیا گیا۔

صبانور صبانور

پولیس نے قتل کو ذاتی  دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا ۔

سعید آباد نمبر آٹھ میں کچی آبادی کے مکان میں دو نامعلوم افراد نےداخل ہوکر میاں بیوی امجد اور صائمہ پر گولیاں چلائیں

جس سے میاں بیوی شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول امجد اور مقتولہ صائمہ کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور دونوں نے پسند  سے شادی کی تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقتولین کا مکان پر قبضے سے متعلق بھی تنازع چل رہا تھا۔

مقتولین کے چار بچے ہیں جو فائرنگ کے وقت گھر میں ہی موجود تھے۔

مقتول امجد کباڑ مارکیٹ میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔پولیس نے مختلف پہلؤوں سے دوہرے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔