سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاک فضائیہ کے دستے نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری اور سپر مشاق طیارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ترجمان نے بتایا کہ ورلڈ ڈیفنس شو دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے لیے عالمی سطح پر اہم پلیٹ فارم ہے اور پاک فضائیہ کی شرکت ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں پاکستان کی مہارت کا ثبوت ہے۔ بلاک تھری طیارہ جدید ایوی اونکس، ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم سے لیس ہے جبکہ سپر مشاق طیارہ پاکستان کا تیار کردہ ہے جو کئی دوست ممالک کی فضائیہ کا حصہ ہے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کی شرکت کا مقصد دفاعی تعاون اور برآمدات کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر عالمی دفاعی وفود اور حکام نے پاک فضائیہ کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔