کراچی پولیس چیف نے ٹریفک جام اور سڑکیں بلاک ہونے کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی  پولیس  چیف نے ٹریفک جام اور سڑکیں بلاک ہونے کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا


کراچی  پولیس  چیف نے ٹریفک جام اور سڑکیں بلاک ہونے کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا۔ کہا کہ صاحب استطاعت  طبقہ سولر انرجی پر منتقل ہورہا ہے۔ شہر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن کا دعویٰ کیا ۔اپنی گاڑی کے شیشے  کالے ہونے کا بھی اعتراف کرلیا۔،

کراچی پولیس چیف ڈی آئی جی ٹریفک آفس  پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ دعویٰ کیا کہ کراچی پولیس کی کیسز حل کرنے کی شرح متاثر کن ہے۔حال ہی میں   قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور سینئیر صحافی  پر قاتلانہ حملہ ہوا، وہ دونوں کیسز ہائی پر وفائل ہیں ،جلد حل کرلیں گے


شہر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران   اہم شخصیات کے خلاف بھی کارروائی کا دعویٰ کیا ، پولیس چیف نے کہا میری گاڑی کے اگلے نہیں پچھلے شیشے کالے ہیں،یہ ایکشن ہر لحاظ سے بہتر ہے۔ اس لئے جاری رکھا ہے۔


 ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ٹریفک جام اور سڑکیں  بلاک ہونے کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار یا۔کہا کہ بجلی اور پانی نہ ہو تو امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے۔