پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اورکسٹمز نےبحیرہ عرب میں کارروائی
کرکےچھ سوکلوسےزائدمنشیات برآمدکرلی۔عالمی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت چھ ارب پچیس کروڑ روپےسےزائدہے۔انٹیلی جنس آپریشن کے دوران
سات اسگلروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کمانڈر میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خفیہ اطلاع پر
بحیرہ عرب میں ایک کشتی کو روکا گیا۔
کشتی سے 625کلو منشیات برآمد ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 6
ارب،25کروڑ روپے سے زائد ہے۔
کارروائی کےدوران 7اسمگلرز
بھی گرفتارہوئے۔ملزمان میں پانچ غیرملکی اور دو،دوہری شہریت کے حامل ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میری ٹائم
کاکہنا تھا کریک سے اسمگلنگ ہوتی
ہے۔ملزمان ایران سے منشیات افریقہ منتقل کررہے ہیں۔