عمران خان نے اپوزیشن کے کروڑوں ووٹرز کی توہین کی ہے, احسن اقبال

صبانور صبانور

عمران خان نے اپوزیشن کے کروڑوں ووٹرز کی توہین کی ہے, احسن اقبال

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان اس وقت آئینی بحران نے گھر چکا ہے اورعمران خان نے اپنی کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لا لگایا ہے اورعمران خان نے جب ہار دیکھی تو وکٹیں اکھاڑ کر میدان سے بھاگ گئے

ان کا کہناتھاکہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر جگ ہسائی  ہورہی ہے،پاکستان کی گورننس کا عالمی سطح پر مزاق بن رہا ہے اور عمران خان نے پوری اپوزیشن کو غدار قرار دےدیا۔

عمران خان نے اپوزیشن کو کروڑوں ووٹرز کی توہین کی ہےنیب نے پاکستان کی انتظامی معیشت کو جھوٹے مقدمات سے تباہ کیانیب کے جھوٹے کیسز کی وجہ سے کوئی سرکاری دفتر میں کامکرنےکو تیار نہیں،نیب نے لوگوں کی کردار کشی ہے اور نیب نے عمران خان مخالف آوازوں کو دبایا