خاتم النبین ﷺ کے جشن ولادت کے موقع پرکراچی میں مساجد، عمارتوں اور گلیوں کو خوبصورتی سے سجادیا
گیا ہے،،،
رنگ برنگی برقی قمقمیں
سجاوٹ مساجد اور گلیوں کی خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں ،،،
جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں کراچی میں
بھی عروج پر پہنچ گئیں،،،آقا کی
ولادت کا جشن بھر پور انداز سے منانے کے لیے
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی
گلیاں، محلے اورمساجدکو کو برقی قمقموں سے سجایاگیاہے
فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی،کنزالایمان مسجد گرومندر،برنس
روڈ،کھارادر اور دیگر علاقوں کو رونق اپنی مثال آپ ہے
خوبصورت انداز میں گلیوں محلوں اور مساجد کو سجا دیکھ کر شہری انتہائی خوش نظر آتے ہیں کہتے ہیں یکم
ربیع الاول سے ہی تیاریوں کا آغاز کردیا جاتاہے ،،، وہ ہر سال آقائے دو جہاں کی ولادت کا جشن شایان
شا ن انداز میں مناتے ہیں
کھارادر میں سجاوٹ کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے جھولے بھی
لگائے گئے ہیں